موجوں سے محبت مجھ کو
تھی، بے جان کنارے کیا کرتے
دل ہار گیا تھا اُس پر
میں، اُسے میں نے ہی اپنایا تھا
تقدیر بگاڑی تھی خود ہی،
معصوم ستارے کیا کرتے
لوٹا تو کسی نے نہ دیکھا، پوچھا تو سبھی خاموش رہے
میں چھوڑ گیا تھا گھر
اپنا، بے رنگ چوبارے کیا کرتے
طوفان کی شدت اتنی تھی، آتش کا اثر برباد ہوا
گھر ڈوب گیا تھا اشکوں
میں، بدمست شرارے کیا کرتے
رنگوں سے مزین دل میرا
برباد ہوا تھا لمحوں میں
آنکھوں میں اندھیرا چھایا
تھا، پُرکیف نظارے کیا کرتے
No comments:
Post a Comment
Your comment is awaiting moderation.