Saturday, July 09, 2016

ایدھی کون؟

لوگ بچے پیدا کر کے کوڑا کرکٹ میں پھینک دیتے تھے 
ایدھی ان کی جان بچاتا تھا، انہیں سنبھالتا تھا
لوگ اپنے بوڑھے والدین اور رشتہ داروں کو گھروں سے نکالتے تھے 
ایدھی انہیں پناہ دیتا تھا 
لوگ معذوروں سے آنکھیں پھیرتے تھے
ایدھی انہیں آنکھوں پر بٹھا لیتا تھا 
لوگ عورتوں پر ظلم و جبر کرانہیں گھروں سے نکال دیتے تھے 
ایدھی انہیں امان دیتا تھا لوگ نشے کا عادی ہو کر زندگی کی آس کھو دیتے تھے 
ایدھی آگے بڑھ کر ان کا سہارا بنتا، بحالی کی کوشش کرتا تھا
لوگ ایک دوسرے کو قتل کرتے تھے 
ایدھی انہیں کفن دیتا تھا 
لاوارث لاشیں پڑی ملتی تھیں 
ایدھی وارث بن کر انہیں غسل دیتا اور دفناتا تھا 
لوگ بیمار ہوتے تھے 
ایدھی انہیں علاج مہیا کرتا تھا
لوگ یہ سب کچھ کرتے رہیں گے
کیا ایدھی کا مشن بھی جاری رہے گا؟
انشا اللہ رہے گا۔
لیکن اس کے لئے سب کو ایدھی بننا پڑے گا

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Your comment is awaiting moderation.

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔