Thursday, May 26, 2016

فرق


امیر کا کتا کھو گیا۔ شہر کے بڑے اخباروں میں اور انٹرنیٹ پر لاکھوں روپے خرچ کر کے اشتہار دیا۔ ڈھونڈ کر لانے والے یا معلومات فراہم کرنے والے کو پچاس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

 کتا دو دنوں میں مل گیا۔

غریب کا بچہ کھو گیا۔ تھانے گیا رپورٹ لکھوانے۔ پیسے لئے بغیر پولیس والے
 رپورٹ لکھوانے پر راضی نہ ہوے۔ خود ڈھونڈتا رہا۔

 دو دنوں کے بعد بچے کی تشدد زدہ لاش مل گئی۔ 

No comments:

Post a Comment

Your comment is awaiting moderation.

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages