Sunday, May 01, 2016

یومِ مزدور مبارک

سب سے قابلِ رحم وہ مزدور ہیں جو ٹائی شائی پہن کر ایر کنڈیشنڈ کمرے میں بیٹھے
دیہاڑ لگاتے لگاتے اس پار چلے جاتےہیں جہاں سے لوٹ کر آج تک کوئی نہیں آیا۔ معروف فلسفی ہربرٹ مارکوس اپنی شہرہ آفاق کتاب "یک رخی آدمی" میں ایسے لوگوں کے بارے میں رقمطراز ہے جو ساری زندگی ایک ہی رخ پر جیتے ہیں، جنہیں صرف سیدھا نظر آتا ہے، جو دائیں بائیں، اوپر نیچے، آگے پیچھے دیکھنے کی استعداد سے محروم ہوتے ہیں، اور جن کی زندگی کا مقصدِ پیسے کما کر زندگی گزارنا ہوتا ہے۔ ایسی زندگی سے مجھے خوف آتا ہے، لیکن میں خود بھی ایک ایسی ہی زندگی کا حصہ ہوں۔ ہاں کوشش کر کے کبھی کبھار اس حصار سے نکلنے اور اپنی دنیا میں گم ہوجانے کی سعی بھی کرتا ہوں۔یومِ مزدور مبارک

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Your comment is awaiting moderation.

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔