Friday, October 30, 2015

نہایت ہی ضروری اعلان

دوستو، بزرگو


عرض ہے کہ ہمیں آپ کی "تسکینِ شوق" کے لئے تسلسل سے"لائیک" کیے گئے، شہوت آمیز اور ہیجان خیز لمحات کی عکاسی کرتےکور پکس رکھنے والے  فیس بک پیجز، جن کے نام اور عنوان میں عموما ایک ضروری مگر معیوب سمجھے جانے والی جسمانی و نفسانی خواہش یا عمل کے لئے مستعمل انگریزی حروف اور الفاظ کی بھرمار ہوتی ہے، کی خبریں بغیرکسی کوشش کے اپنی فیس بک نیوز فیڈ میں وقفے وقفے سے ملتی رہتی ہیں۔

شعبہ مخصوصہ سے تعلق رکھنے والے پیجز کے نام اور ان پر موجود تصویروں سے آپ کے ذوق اور شوق کے علاوہ آپ کی طبعیت کی جولانی کی بھی بھرپور عکاسی ہوتی ہے۔

مجھے یقین ہے کہ آپ دوسرے پیجز بھی لائیک کرتے ہونگے، لیکن ایمانداری کی بات یہ ہے کہ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں بوجوہ ان دیگر "بے رنگ" پیجز کے نوٹیفیکیشنز ناکام رہتے ہیں۔

اگر آپ اپنے برانگیختہ جذبات دوسروں پر عیان نہیں کرنا چاہتے ہیں تو ازراہِ کرم سیٹنگز میں ایسی تبدیلیاں کرلیجئے کہ آپ کے "لائیکس" کی نوٹیفیکیشنز دوسروں سے پوشیدہ رکھنے کا اہتمام ہو سکے۔

آپ کے جذبات اور منٹو کے فرمودات کا قدردان

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Your comment is awaiting moderation.

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔