اسلام آباد اس وقت دو دھرنوں کاشکار ہے، ایک آزادی کا متلآشی ہے اور دوسرا انقلاب مانگتا ہے. تمام تر اختلافات کے باوجود دھرنے میں شریک افراد کے حق احتجاج کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہوے ان کو اس شہر بے مروت میں خوش آمدید کہنا چاہیے، کیونکہ یہ شہر انکا ہے، اور اس کے بازاروں، کوچوں، اقتدار کے غلام گردیشوں اور پرشکوہ عمارات اور خوبصورت باغات کی تمام تر رعنائی انہی عام پاکستانیوں کے خون پسینے کی کمائی کے دم سے ہے.
اس شہر نامراد اور بے مروت کی خوبصورتی لازوال ہے، اور یہ دو تصویریں جو استادی اور تکنیک سے عاری مجھ جیسے اناڑی فوٹوگرافی کے شوقیں شخص نے کھینچی ہیں، اپنی تمام تر کمزوریوں کے باوجود بھی اسلام آباد میں رات کی خوبصورتی کی بہترین عکاسی کر سکتی ہیں.
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔Your comment is awaiting moderation.
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔