Thursday, August 21, 2014

ٹنکو اور ٹینا کی نئی کہانی

ٹنکو: کیا آپ پاکستان کے موجودہ نظام سے مطمعن ہیں؟ 
ٹینا:نہیں 
ٹنکو: کیا آپ اس نظام کو بدلنا چاہتے ہیں؟ 
ٹینا: جی بالکل۔
ٹنکو: کیسے 
ٹینا: معلوم نہیں 
ٹنکو: میرے پاس ایک حل ہے۔ کیاآپ میرا ساتھ دینگے؟ 
ٹینا: آپ کے پاس کونسا حل ہے؟ 
ٹنکو: پورے ملک کو بند کردیتےہیں۔ دھرنا دیتے ہیں۔ ان پر دباو ڈالتے ہیں، تاکہ یہ لوگ گھر چلے جائے۔ 
ٹینا: انکی جگہ کون لے گا؟ 
ٹنکو: ہم لینگے۔ 
ٹینا: ہم کا کیا مطلب؟ 
ٹنکو: ہماری پارٹی کے لوگ 
ٹینا: لیکن آپ کی پارٹی میں تو وہی پرانے لوگ ہیں۔ 
ٹنکو: لیکن اب وہ ہمارے نظریے کو مانتے ہیں۔ وہ بدل چکے ہیں 
ٹینا: میں نے سنا ہے کہ یہ سارے ابن الوقت لوگ ہیں۔ انکا کوئی نظریہ نہیں ہے۔ یہ تو ہر دور میں اقتدار میں رہتے ہیں۔ 
ٹنکو: ہمیں ایک بار آزما کر تو دیکھ لیں 
ٹینا: چلیں صاحب، آپ بھی کر لے تجربہ۔ ہم غیر سیاسی جانورتو ہیں ہی مینڈک۔ کبھی اس نے چیرا۔ کبھی اس نے پھاڑا۔ 
ٹنکو: تو آپ کیا سمجھتے ہیں، کیسے آئیگی تبدیلی؟ آپ اس نظام سے تو خوش نہیں ہیں ناں؟ 
ٹینا: نہیں۔ بالکل نہیں۔ ایسے نطام سے کون خوش ہوسکتا ہے، جہاں قانون طاقت والوں کی رکھیل ہو اور عوام کے پیسوں اور انکے ٹیکسوں پر حکمران عیاشیاں کرتے ہوں۔ خوش تو میں کسی بھی صورت نہیں ہوں۔ 
ٹنکو: تو پھر کیوں نہیں نکلتے باہر۔ آو ہم مل کر نیا وطنستان بناتے ہیں۔ 
ٹینا: دراصل ہم نے اتنے سراب دیکھے ہیں کہ اب جب تک کوئی ٹھوس چیز سامنے نہ آئے ہم یقین کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ 
ٹنکو: ہمارے پاس بصیرت ہے، جوانی ہے، جذبہ ہے۔ 
ٹینا: ہاں۔ لیکن آپ کے پاس تجربہ نہیں ہے۔ 
ٹنکو: درست۔ دوسروں کی طرح تجربہ ہمارے پاس نہیں ہے۔ لیکن یہ ظالمین، چور، لٹیرے، ڈاکو، شہنشاہ ہمیں تجربہ کرنے بھی تو نہیں دیتے ہیں۔ 
ٹینا: میں نے سنا ہےکہ آپ کو وطنستان کے ایک چھوٹے حصے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اگر آپ وہاں پر کارکردگی دکھا سکے تو شائد لوگ آپ پر یقین کر لینگے اور اگلی دفعہ شائد ہم لوگ آپ کا ساتھ دے۔ اور آپ کو وطنستان کا نیا نگہبان بنا دے۔ 
ٹنکو: لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی ہوگی۔ یہ لٹیرے ملک بیچ کھائینگے۔ اور یہ ہمیں کبھی بھی وطنستان کا نگہبان نہیں بننے دینگے۔ یہ سب ڈاکو، بے شرم، بے غیرت ہیں۔ ان کا گٹھ جوڑ ہے۔ یہ باریاں لے لے کر وطنستان کی نگہبانی ایک دوسرے کے حوالے کردیتے ہیں۔ 
ٹینا: آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ لیکن اگر آپ وطنستان کے اس چھوٹے حصے میں کارکردگی دکھا سکے، اور پھر بھی یہ لوگ آپ کر روکنے کی کوشش کرے تو پھر بھر پور دھرنا آپ کو حق بنتا ہے۔ ابھی تو کچھ لوگ آپ پر الزام لگا رہےہیں کہ یہ شور آپ اسلیے مچارہے ہیں کیونکہ آپ ادھر کارکردگی نہیں دکھا پارہے ہیں اور لوگوں کو آپکی بصیرت، آپکے خوابوں اور آپکے وعدوں پر اعتبار نہیں رہا ہے۔ 
ٹنکو: نہیں۔ تمہیں بھی شائد لفافہ ملا ہے۔ تم بھی ایک بے غیرت غیر سیاسی جانور ہو۔ تم میری بصیرت کو دیکھ نہیں پارہے ہو۔ تم میرے چیتوں کی توانائی سے ڈرتےہو۔ تم بھی ان لٹیروں کے ساتھی ہو۔ مجھے تو تم بھی ایک گلو بٹ ہی لگ رہے ہو۔ مجھے موقع ملا تو ان کے ساتھ تمہیں بھی لٹکا دونگا۔ بلکہ نہیں، میں تمہیں بھی طالبان کے حوالے کردونگا۔ 

ٹینا:                                      (ایک طویل خاموشی) 

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Your comment is awaiting moderation.

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔