تھر کے قحط زدہ علاقے میں سندھ کے وزیر اعلی کی موجودگی میں پرتعیش ضیافت کی تصویریں دیکھ کر وہ سیخ پا ہوا. اس نے بھوک، افلاس، حکومتی اور معاشرتی بے حسی کے عنوان سے فیس بک پر ایک جذبات سے بھرپور مذمتی نوٹ لکھا. اس میں ایک دردناک تصویر پیوست کردی. اپنے ہمخیال دوستوں کو "ٹیگ" کیا. اور پوسٹ کر کے گھر سے نکل گیا.
آج رات اس نے ایک شاندار پارٹی میں شرکت کرنی تھی جسکے لیے ولایتی شراب خصوصی طور پر منگوائی گئی تھی اور پرتعیش ضیافت کا انتظام بھی کیا گیا تھا.
پارٹی میں اسکے ہمخیال دوستوں نے بھی شرکت کرنی تھی. اسے یقین تھا کہ پارٹی کے دوران اسکے فیس بک پوسٹ کی تعریف کی جائیگی اور اس کی انسان دوستی اور غریب پروری کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا.
پارٹی میں اسکے ہمخیال دوستوں نے بھی شرکت کرنی تھی. اسے یقین تھا کہ پارٹی کے دوران اسکے فیس بک پوسٹ کی تعریف کی جائیگی اور اس کی انسان دوستی اور غریب پروری کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا.
No comments:
Post a Comment
Your comment is awaiting moderation.