Monday, November 18, 2013

وزیر اعظم نواز شریف صاحب کے نام ایک مختصر درخواست

بخدمت جناب وزیر اعظم نواز شریف صاحب
مستقل ایڈریس : جاتی امرا
حالیہ ایڈرس : بنکاک
مستقبل قریب کا ایڈرس: نامعلوم 

جناب عالی ! 

درخواست ہذا کے ذریعے آپ جناب کو یاد دہانی کروانا مقصود ہے کہ ایک عدد ملک ، جس کے آپ وزیر اعظم اور شیر ہیں، آپ پیچھے چھوڑ آئیے ہیں۔ نام اس کا پاکستان ہے، اور محل وقوع کچھ اس طرح ہے کہ شمال میں چین، جنوب میں بحیرہ عرب، مشرق میں بھارت اور مغرب میں افغانستان اور ایران کی ریاستیں موجود ہیں۔ 

عرضی ملنے کے بعد اگر آپ کی طبعیت پر گراں نہ گزرے تو ملک واپس آجائیں۔ حالات ویسے تو اتنے خراب نہیں ہیں، لیکن اتنا ضرور ہے کہ دال ، ٹماٹر، پیاز، چینی، آٹا، بجلی اور گیس، سب، کی قیمتیں ڈرون طیاروں کی طرح محوِ پرواز ہیں۔ اور ہاں، دسویں محرم کو بہت خون خرابہ ہو اہے اور اس کے اثرات پھیلتے ہوے نظر آ رہے ہیں۔ 

آپ کے بھائی جناب شہباز شریف صاحب، وزیر اعلی پنجاب، حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے اخباروں میں اپیل کے اشتہارات لگا چکے ہیں، اور اس سلسلے میں کافی پر امید ہیں. 

آخر میں ایک بات ضرور عرض کروں کہ آپ جب بھی آئیں گے ہم کو بصد خلوص و احترام سری پائے کھلائیں گے۔

عرض نیازمندان 
اہلیانِ پاکستان
مورخہ: ۱۸ نومبر، ۲۰۱۳

No comments:

Post a Comment

Your comment is awaiting moderation.

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages