اسلام آباد کی فضاء ان دنوں خوشگوار ہے. شاید اسلیے کہ پاکستان بھر سے انتہائی خوبصورت آوازیں رکھنے والے گلو کار اور چاق و چوبند رقاص شکر پڑیاں میں واقع لوک ورثہ میں اپنے فن کا جادو جگا رہے ہیں. قومی لوک میلہ میں شریک یہ فنکار پاکستان کی دیہی زندگی کی بہتری عکاسی اور نمائیندگی کرتے ہیں. اچھی بات یہ ہے کہ گلگت بلتستان کی وادیوں سے بدین اور ٹھٹھہ کے ساحلوں تک کے فنکار اس زبردست پروگرام میں بھر پور شرکت کر رہے ہیں.
ہنرمند دستکاروں کی رنگ برنگی مصنوعات بھی مختلف سٹالز پر دستیاب ہیں اور ہزاروں شایقین اور خریداروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوے ہیں.
قومی لوک میلہ اپریل کی ٢١ تاریخ تک جاری ہے. اگر آپ پاکستان کی دیہی زندگی اور ثقافتی ورثے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ میلہ آپ کو ایک بہت زبردست موقع فراہم کر سکتا ہے. فنکاروں سے مل کر اور دستکاروں کی ہنرمندی کی نمونے دیکھ کر یقینا آپ کو بہت لطف آئیگا.
فی الحال یہ تصاویر دیکھ کر پاکستان کی ثقافتی تنوع کی خوبصورتی کا لطف اٹھائیں.
|
سندھی لوک فنکار |
|
بلتی لوک فنکار |
|
گلگتی لوک فنکار |
|
گلگتی لوک فنکار |
|
بلوچ لوک فنکار |
|
بلوچ لوک فنکار |
|
پختون لوک فنکار |
|
سندھی لوک فنکار |
|
پنجابی لوک فنکار |
|
سندھی لوک فنکار |
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔Your comment is awaiting moderation.
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔