Tuesday, February 19, 2013

جمہوری فاصلے !!


پاکستان غالبا دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں عوام منتخب نمائندگان کی  (پارلیمنٹ) کے اطراف میں ڈیڑھ یا دو کلومیٹر  کے علاقے میں داخل نہیں ہو سکتے۔

بادشاہت اور جمہوریت کے درمیان ایک فرق یہ ہے کہ آخر الذکر ایک ایسا نظام حکومت ہے جس میں عوام کو اپنے نمائندوں کو براہ راست منتخب کرنے، ان کو برخاست کرنے، ان تک اپنے مسائل پہنچانے اور ان تک خود پہنچنے (رسائی) کی آسانیاں ہوتی ہیں۔

تاہم، پاکستان میں عموما یہ دیکھا گیا ہے کہ جمہوری ادارے، منتخب یا غیر منتخب، عوام سے ایک لمبے فاصلے پر رہتے ہیں، یاپھر جان بوجھ کر ایک فاصلہ رکھتے ہیں۔ اسی لئے "وی آئی پی" پروٹوکول جیسی عفریت تخلیق کی گئی ہے جس میں عوام الناس کو زبردستی، عموما ڈنڈوں کے زور پر، ایک فاصلے پر رکھا جاتاہے۔ اور اسی لئے سرکاری عمارتوں اور حکمرانوں کے رہائیشی علاقوں میں عوام الناس کے داخلے کو ناممکن بنادیا گیاہے۔

دہشت گردی کے واقعات اور سیکیورٹی خدشات نے یقینا اس فاصلے کو مزید بڑھا دیا ہے لیکن 9/11 واقعات اور اس کے اثرات کے نمودار ہونے سے پہلے بھی یہ جمہوری فاصلے موجود تھے۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Your comment is awaiting moderation.

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔