Wednesday, February 13, 2013

ویلنٹائن ڈے - محبت یا معیشت ؟

تجارتی اور مالیاتی امورکے حوالے سے معتبر خبریں اور تجزئیے پیش کرنے والی شہرت یافتہ بین الاقوامی میگیزین، فوربز (Forbes) نے آج ایک معلوماتی تصویر شائع کی ہے جس کے مطابق ویلنٹائن ڈے (یوم ویلنٹائن) نے 18 ارب ڈالرز مالیت کے عالمی صنعت کی شکل اختیار کی ہے۔

فوربز کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے موقعے پر:

  • دنیا بھر میں 88 کروڑ مالیت کے پھولوں کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔
  • ویلنٹائن ڈے منانے کے لئے بیتاب پریمی جوڑے 81 کروڑ ڈالر مشتہر شدہ اور معروف سیاحتی مقامات میں خرچ کر دیتے ہیں۔
  • تقریبا 5۔13 ارب ڈالر کا چاکلیٹ یا کوکوا سے بنے دوسری مصنوعات فروخت ہوتی ہیں۔
  • اس دن اپنے محبوب کو رام یا راضی کرنے کے لئے عشاق تقریبا اڑھائی ارب ڈالر مالیت کی جیولری خریدتے ہیں۔ 
  • اسکے ساتھ ساتھ، موبائل فون اور انٹرنیٹ پر ڈیٹنگ (ملاپ/ملن) کی "خدمات اور سہولیات پیش کرنے والے کمپنیوں کی مجموعی مالیت تقریبا دو ارب ڈالر ہے۔ 
گویا، جسےہم محبتوں کا تہوار سمجھتے ہیں، دراصل وہ مصنوعات فروخت کرنے کا ایک موقع ہے، جس میں سرمایہ دار کمال مہارت سے دنیا بھر کے لوگوں، یا ان کے عزیزوں، کے دلوں میں محبت جگا کر  ان کی جیبیں ہلکی کر دیتے ہیں۔ 

یعنی، محبتوں کی تہوار نے لاکھوں سرمایہ کاروں کی معیشت کو سہارا دیا ہوا ہے۔ 

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Your comment is awaiting moderation.

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔