ساعتوں کے
پنے پر
داستان غم لکھنا
سہل تو نہیں
لیکن
چونکہ تم نے پوچھا ہے،
چونکہ
ضد تمھاری ہے
اسلیے،
سنو جاناں!
اس مہیب لمحے میں،
جب
جدا ہوئیں راہیں،
زیست تھم گئی میری
صرف
نبض جاری ہے،
صرف سانسیں
چلتی ہیں !
No comments:
Post a Comment
Your comment is awaiting moderation.