Friday, December 16, 2011

"ایک قوم پرست نوجوان کا سوال"



پتھر دیس میں رہنے والے
 

بے حس آدم زادوں کو 

کوئی بیچے





کوئی خریدے 


کوئی لوٹے


کوئی رگیدے

کبھی غلامی سکھوں کی ہو

اور کبھی انگریزوں کی ہو 

اور کبھی اپنے ہی بھائی 

ہم بے حس ، 

پتھر دیس میں

رہنے والے، 

بے وقعت،

انسانوں کو 

اپنے گھر میں باندھ کے رکھے

رکھوالی کے تمغے دے کر 

----- آوارہ خیال

No comments:

Post a Comment

Your comment is awaiting moderation.

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages