Friday, November 04, 2011

قربانی - ایک مختصر کہانی


ایک صاحب نےعید قربان کی تیاریاں تقریبا مکمل کر لی ہیں. 

بچوں کے کپڑے آ گئے ہیں.

 خاتون خانہ کے جوڈے بھی ایک دو دن میں آ ہی جائینگے.

کھانے پینے کا سامان بھی ذخیرہ کر لیا گیا ہے. 

گھر کے سامنے پندرہ لاکھ کی خطیر رقم سے خریدی گئی مضبوط اور قدآور گاۓ کھڑی ہے.

 اسکی حفاظت کے لیے ایک خوبصورت تنبو بھی باندھا گیا ہے. 

صاحب خانہ گھر کے سامنے ایک مہنگے موبائل سیٹ پر کسی سے گفتگو کر رہا ہے. 

فون سے فارغ ہو کر وہ گھر کے اندر چلا جاتا ہے. 

تھوڑی دیر بعد باہر نکلتا ہے تو اس کے سر پر نماز کی ٹوپی رکھی ہوئی ہے. 

مسجد سے اذان کی آواز بلند ہوتی ہے. 

نماز سے فارغ ہو کر صاحب خانہ گھر کے سامنے پہنچتا ہے تو ایک بڑی سی گاری بھی آکر رک جاتی ہے. 

کچھ مزدور دو بڑے ڈیپ فریزر اتار کر گھر کے اندر لے جاتے ہیں. اسی دوران بیگم صاحبہ گھر سے باہر نکلتی ہے. 

صاحب خانہ مسکراتے ہوے اپنی بیگم سے کہتا ہے.

 "لو بھئی !! قربانی کی تیاری مکمل ہو گئی".

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Your comment is awaiting moderation.

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔