سورج ڈوب گیا ہے شاید
چھانے لگا اندھیرا ہے
یہ سرخی ہے کیسی افق پر
رنگ یہ کس کا پھیلا ہے ؟
اندھیارے میں دیا جلایا
جرم بڑا یہ میرا ہے
بستی دل کی سونی سونی
خاموشی کا بسیرا ہے
میرا دل ہے ناگ کی ماند
حسن تیرا سپیرا ہے
میں اب بھی مایوس نہیں ہوں
میرے دل میں سویرا ہے
تصیح کے لیے محمد امین ضیا صاحب کا انتہائی مشکور ہوں
No comments:
Post a Comment
Your comment is awaiting moderation.