چلو وعدہ کرے سپنوں کا حسین قوس قزح
قوت عشق سے ہم زیست میں لے آئنگے
تیری ہستی کا بھرم، میری محبت کا نشہ
دونوں باقی رہے، ہم ساتھ بڑھے جائیںگے
ہاتھ میں ہاتھ رہے، دل میں یقیں باقی ہو
میرا دعوی ہے کہ ہر موج سے ٹکرائں گے
تم اسی طرح میری چارہ گری کرتے رہو
زندگی بھر کے سبھی ڈور سلجھ جائیں گے
سات رنگوں کے سرابوں کی حقیقت کیا ہے!
عشق سے رنگ، بھاروں سے صبا لائیں گے
No comments:
Post a Comment
Your comment is awaiting moderation.